تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے۔
نماز جنازہ خادم حسین رضوی کے بڑے صاحبزادے اور تحریک لبیک کے نئے سربراہ حافظ سعد رضوی نے گریٹر اقبال پارک میں ادا کرائی۔
تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی 19 نومبر کو تیز بخار کے باعث انتقال کرگئے تھے۔
خادم حسین رضوی کی نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔