علامہ خادم حسین رضوی کے بڑے صاحبزادے علامہ حافظ سعد رضوی کو تحریک لبیک پاکستان کا نیا سربراہ مقرر کردیا گیا ہے۔ حافظ سعد رضوی نے نئے امیر کے عہدے کا حلف اٹھالیا ہے۔
حافظ سعد رضوی کو تحریک لبیک پاکستان کا سربراہ مقرر کرنے کا اعلان گریٹر اقبال پارک میں کیا گیا اور حلف برادری کا عمل بھی مینار پاکستان گرائونڈ میں ہی عمل لایا گیا۔
تحریک لبیک پاکستان کے نئے امیر حافظ سعد رضوی اس سے قبل ٹی ایل پی میں ڈپٹی سیکریٹری جنرل کے عہدے پر فائز تھے۔