مصنوعی زیورات، موبائل فونز، میموری کارڈز اورنشہ آور گولیاں ضبط کرکے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے
مصنوعی زیورات، موبائل فونز، میموری کارڈز اورنشہ آور گولیاں ضبط کرکے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے

کسٹمزکی کراچی ایئرپورٹ پرکارروائی‘5کروڑ کی قدیم نوادرات و قیمتی اشیا برآمد

رپورٹ :عمران خان
ماڈل کسٹم کلکٹریٹ جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے پانچ کروڑمالیت کے قدیم نوادرات، مصنوعی زیورات، موبائل فونز، میموری کارڈ اورنشہ آور گولیاں ضبط کرکے ملوث ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرتے ہوئے قانونی کارروائی کا آغازکردیاہے۔
ذرائع کے مطابق چیف کلکٹرانفورسمنٹ سیف الدین جونیجونے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے سخت اقدامات اٹھانے کی ہدایات جاری کی گئی جس پر کلکٹر ثاقف سعید کے احکامات پر ڈپٹی کلکٹرانعام اللہ وزیراپنے ماتحت افسران پر مشتمل ٹیم کے ساتھ مختلف کارروائیاں کیں جس میں پانچ کروڑروپے مالیت کی اشیاءاسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنائی۔
ذرائع نے بتایاکہ مذکورہ ٹیم کی جانب سے متحدہ عرب امارات (شارجہ)جانے والے ایک پارسل کو روک کراس کی جانچ پڑتال کی پارسل سے سات قدیم اورنایاب کوائن برآمدہوئے جن کی جانچ پڑتال کے لئے مذکورہ کوائن کو محکمہ آثارقدیمہ بھجوایاگیامحکمہ آثارقدیمہ نے اس بات کی تصدیق کی پکڑے جانے والے قایم اورنایاب کوائن ہی ہیں جس کی قیمت کااندازہ ابھی نہیں لگایاجاسکاہے۔
علاوہ ازیں محکمہ کسٹمزکی مذکورہ ٹیم نے ہانگ کانگ جانے والے ایک پارسل کو مصدقہ اطلاعات پر چیک کیاتوپارسل سے سائیکوٹرٹیک کی تین سوگولیاں(نشہ آورگولیاں) برآمدہوئیں جبکہاسی ٹیم نے دبئی سے آنے والے مسافروں کے سامان کی جانچ پڑتال کی توان کے سامان سے دس ہزارمیموری کارڈ،موبائل فونز،مصنوعی زیورات اورقیمتی پتھربرآمدہوئے جیسے محکمہ کسٹمزنے ضبط کرکے ابتدائی تفتیش کا آغازکردیاہے۔