خوشاب میں واقع دیہی مرکزِ صحت کو پولنگ اسٹیشن نمبر81 میں تبدیل کیا گیا ہے۔فائل فوٹو

جی بی اے3 میں پولنگ شروع

گلگت بلتستان اسمبلی کے حلقہ جی بی اے 3 گلگت 3 میں انتخابات کے لیے پولنگ کا آغازہو گیا۔

جی بی اے 3 گلگت 3 میں پولنگ کا عمل شام پانچ بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گا۔

جی بی اے 3 گلگت 3 کی نشست پر پی ٹی آئی امیدوار جعفر شاہ کے انتقال کے باعث انتخابات ملتوی کر دیے گئے تھے۔

آج پولنگ کیلیے کل 74 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں۔ حلقے میں آزاد اور مختلف سیاسی جماعتوں کے انتخاب لڑنے والے امیدواران کی مجموعی تعداد 21 ہے جبکہ 41 ہزار 360 ووٹرز رجسٹرڈ ہیں۔ سہیل عباس، ذوالفقار علی، الطاف حیدر اور کیپٹن (ر) محمد شفیع کے مابین کانٹے کا مقابلہ ہے۔ پولنگ شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گی۔

گلگت میں موسم سرد ہونے کے باوجود ووٹر بڑی تعداد میں پولنگ اسٹیشنز کا رخ کر رہے ہیں اور اس موقع پر سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

جی بی اے21 غذر3 کے پولنگ اسٹیشن گندائے میں بھی پولنگ

جبکہ گلگت بلتستان کے حلقے جی بی اے21 غذر3 کے پولنگ اسٹیشن گندائے میں پولنگ کا عمل شروع ہوگیا۔

ریٹرننگ افسرکے مطابق گندائے پولنگ اسٹیشن میں پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہے گی، گندائے میں کل 908 رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد ہے موجود ہے جن میں 505 مرد، 403 خواتین شامل ہیں، پولنگ اسٹیشن میں جی بی اسکاؤ ٹس، پولیس اور مجسٹریٹ تعینات کوکیا گیا ہے۔

ریٹرننگ افسرکے مطابق گندائے پولنگ اسٹیشن سے15نومبرکو پولنگ بکس لے جانے والوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 15 نومبرکو گندائے پولنگ اسٹیشن کے پولنگ بکس کو شرپسند عناصراٹھا کرلے گئے تھے کس کے نتیجے میں الیکشن کمشنرگلگت بلتستان راجہ شہباز نے گندائے پولنگ اسٹیشن پر دوبارہ پولنگ کا نوٹیفیکیشن جاری کیا تھا۔