پاکستان میں کورونا سے مزید 59 افراد زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے، اب تک اموات کی مجموعی تعداد 7 ہزار 662 تک پہنچ گئی۔ 2 ہزار 665 نئے مریض بھی سامنے آ گئے۔
این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں 3 لاکھ 74 ہزار173 شہری کورونا وبا سے متاثر ہو چکے ہیں، ایکٹو کیسزکی تعداد 36 ہزار683 تک پہنچ گئی جن میں سے 1653 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔
ملک بھر میں تاحال 51 لاکھ 80 ہزار 26 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں، کورونا مریضوں کی سب سے زیادہ تعداد صوبہ سندھ میں ہے جہاں ایک لاکھ 62 ہزار 227 افراد وبا کا شکار ہوئے ہیں۔
پنجاب میں ایک لاکھ 14 ہزار 10، خیبرپختونخوا 44 ہزار 97، بلوچستان میں 16744 جبکہ گلگت بلستستان میں 4 ہزار 526 افراد مرض میں مبتلا ہیں۔آزاد جموں کشمیر میں متاثرہ افراد کی تعداد 6 ہزار اور اسلام آباد میں 26 ہزار569 افراد وائرس کا شکار ہوئے ہیں۔