کراچی کے علاقے گلشن معمار میں رینجرز نے کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے 3 دہشتگرد گرفتار کرلیے۔
ترجمان رینجرز سندھ کے مطابق گلشن معمار میں کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے 3 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے، گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی سے ہے، گرفتار دہشت گرد کراچی میں دہشت گردی کرنا چاہتے تھے، دہشت گردوں نے پاکستان سیکیورٹی پرنٹینگ کارپوریشن اور کراچی ایئر پورٹ کی ریکی کی ہوئی تھی۔
ترجمان کاکہناہے کہ ملزم یاسین قائداعظم انٹرنیشنل ایئرپورٹ، امریکن قونصلیٹ اورپی ایس پی سی کی ریکی کر چکا ہے،ملزم اکرام اللہ شکردرہ کے سرکاری سکولوں میں دھماکے کرچکا ہے ۔
ترجمان رینجرزنے کہاکہ ملزم خالد تربیت یافتہ دہشتگرد ہے اورافغانستان میں روپوش رہا ہے،ملزم خالد افغانستان سے ساتھیوں سمیت کراچی دہشتگردی کیلیے آیا تھا،ملزمان سے اسلحہ برآمدکرکے قانونی کارروائی کے بعد پولیس کے حوالے کردیا۔