پی ڈی ایم جلسے کے مقام یا اطراف کے علاقے میں خودکش حملے کا خطرہ ہے۔فائل فوٹو
پی ڈی ایم جلسے کے مقام یا اطراف کے علاقے میں خودکش حملے کا خطرہ ہے۔فائل فوٹو

پی ڈی ایم جلسے میں دہشتگرد حملے کاخطرہ

پی ڈی ایم جلسے میں کالعدم ٹی ٹی پی کے ممکنہ دہشتگرد حملے کاخطرہ ہے،سیکیورٹی اداروں نے اہم کال ٹریس کرلی ،تھریٹ الرٹ جاری کردیاگیا۔

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ پی ڈی ایم جلسے میں کالعدم ٹی ٹی پی کے ممکنہ دہشتگرد حملے کاخطرہ ہے،حساس اداروں نے تھریٹ الرٹ جاری کردیا، تھریٹ الرٹ میں کہاگیا ہے کہ پی ڈی ایم جلسے کے مقام یا اطراف کے علاقے میں خودکش حملے کا خطرہ ہے۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ سیاسی لیڈرشپ کو ممکنہ حملے کے خطرے سے آگاہ کردیا،جلسہ گاہ کی سیکیورٹی بھی بڑھا دی گئی ۔

ذرائع کامزید کہناہے کہ ممکنہ خطرے کے باعث جلسہ گاہ سے جلسہ گاہ سے ڈیڑھ کلومیٹر دور پارکنگ بنائی گئی ہے،سیاسی لیڈران کی گاڑی کے علاوہ کسی گاڑی کو اندر جانے کی اجازت نہیں،جلسے کی کوریج پر موجودمیڈیا گاڑیوں کی بھی بی ڈی کلیئرنس کردی گئی۔

ذرائع کاکہناہے کہ رنگ روڈ کو چارسدہ سے موٹروے تک بند کردیاگیاہے ،ممکنہ خطرے کی وجہ سے رنگ روڈ پردکانیں اورسی این جی اسٹیشنز بھی بند کر دیے گئے،کالعدم ٹی ٹی پی کی کال ٹریس سے حملے کی منصوبہ بندی کا علم ہوا۔