مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ عمران خان صاحب ! معیشت کورونا نہیں ،آپ نے تباہ کی ،اصل مسئلہ نالائق ،کرپٹ ٹولے کیخلاف عوامی ردعمل ہے۔
ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کا کہناتھاکہ عمران خان صاحب کونسی معاشی ریکوری اوربحالی ؟،ڈھائی سال میں 16ہزارارب کا تاریخی قرض ! کونسی ریکوری،عمران خان صاحب !آٹا 90 اورچینی 115 روپے ہے؟ کونسی ریکوری۔
مریم اورنگزیب نے کہاکہ قومی ترقی کی شرح 1952 کے بعد پہلی بارمنفی ! کونسی ریکوری؟،بجلی 200 اورگیس 500 فیصد مہنگی ؟ کونسی ریکوری،آپ نے ڈھائی سال سے معاش اور روزگارپرلاک ڈائون کیا ہواہے،انہوں نے کہاکہ عمران خان صاحب ! معیشت کورونا نہیں ،آپ نے تباہ کی ،اصل مسئلہ نالائق ،کرپٹ ٹولے کیخلاف عوامی ردعمل ہے۔