رحیم یارخان کے علاقے کوٹ کرم خان میں پانی کے لیے بورنگ کے دوران گیس دریافت ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق اہل علاقہ کی جانب سے پانی کی بورنگ کے دوران گیس دریافت ہونے کے دعوے کے بعد ضلعی انتظامیہ اورگیس حکام دوڑے چلے آئے۔
ضلعی انتظامیہ اورگیس حکام کا کہنا ہے کہ یہ زیرزمین گیس پائپ لائن کی لیکج نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ گیس کیسے نکلی؟ یہ گیس کا ذخیرہ ہے یا نہیں ٹیم چیک کرے گی۔