مچھ کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکا

ریلوے ٹریک کو جزوی نقصان پہنچا،جعفر ایکسپریس کو مچھ سے پہلے کولپور اسٹیشن میں روک لیا گیا۔

               
November 22, 2020 · قومی
متاثرہ ریلوے ٹریک کی بحالی کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔فائل فوٹو

متاثرہ ریلوے ٹریک کی بحالی کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔فائل فوٹو

بلوچستان کے ضلع بولان کی یونین کونسل مچھ کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں ٹریک کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔

ریلوے حکام کے مطابق مچھ کےقریب ریلوے ٹریک پردھماکے کے بعد لیویزاورایف سی کی ٹیمیں واقعے کی جگہ پر پہنچ گئی ہیں۔

ریلوے حکام کے مطابق راولپنڈی جانے والی جعفر ایکسپریس کو مچھ سے پہلے کولپور اسٹیشن میں روک لیا گیا ہے۔ریلوے حکام کا بتانا ہے کہ مچھ میں متاثرہ ریلوے ٹریک کی بحالی کا کام شروع کردیا گیا ہے۔