پشاور میں پی ڈی ایم کا جلسہ جاری ہے تاہم جماعت اسلامی اپوزیشن کے اتحاد میں شامل نہیں لیکن پھر بھی اس کا جھنڈا آویزاں کیا گیاہے جس پراب پارٹی کا موقف سامنے آ گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کے جلسے میں جماعت کے اسلامی کے جھنڈے کو شامل کرنے پر جماعت اسلامی کا رد عمل بھی سامنے آ گیاہے جس میں سیکریٹری اطلاعات قیصر شریف کا کہناتھا کہ پی ڈی ایم کے جلسے میں جماعت اسلامی شامل نہیں، جماعت اسلامی کا پرچم استعمال کرنا نہایت ہی نامناسب رویہ ہے۔
جماعت اسلامی اپوزیشن کے اتحاد سے واضح طورپرالگ ہے اوراپنے جلسے کر رہی ہے ۔قیصر شریف کا کہناتھا کہ میرے خیال میں جھنڈا غلطی سے استعمال ہواہے تاہم اس پر پی ڈی ایم انتظامیہ کو نوٹس لینا چاہیے ۔