شمیم اختر15 فروری کو لندن گئی تھیں اوران کا علاج وہیں چل رہا تھا ۔فائل فوٹو
شمیم اختر15 فروری کو لندن گئی تھیں اوران کا علاج وہیں چل رہا تھا ۔فائل فوٹو

نوازشریف اور شہبازشریف کی والدہ لندن میں انتقال کرگئیں

سابق وزیراعظم نوازشریف اوراور شہبازشریف کی والدہ محترمہ ” بیگم شمیم اختر“ لندن میں انتقال کر گئیں ۔

نجی ٹی وی کے مطابق نواز شریف کی والدہ محترمہ شمیم اخترآج صبح انتقال کرگئیں،کل رات ان کی طبیعت خراب ہوئی تھی وہ ایون فیلڈ اپارٹمنٹس میں نواز شریف کے ہمراہ مقیم تھیں وہیں ان کا انتقال ہوا،ان کی عمر90 برس تھی۔

محترمہ شمیم اخترکی میت پاکستان بجھوانے کے انتظامات کیے جا رہے ہیں تاہم نواز شریف پاکستان آئیں یا نہیں اس حوالے سے فیصلہ نہیں کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بیگم شمیم اختراس وقت لندن میں ہی نوازشریف کے ساتھ مقیم تھیں لیکن اب وہ انتقال کرگئی ہیں ۔ نوازشریف کی والدہ 15 فروری کو لندن گئی تھیں اوران کا علاج بھی کافی عرصہ سے وہیں چل رہا تھا ۔

مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑکی جانب سے نواز شریف کی والدہ کے انتقال کی خبرجاری کی گئی ہے تاہم ابھی تک یہ نہیں بتایا گیا کہ ان کی میت پاکستان کب لائی جائے گی۔

یہاں یہ امرقابل ذکرہے کہ نوازشریف لندن میں ایک سال سے زائد عرصہ سے زیرعلاج ہیں جبکہ شہبازشریف اس وقت منی لانڈرنگ کیس میں نیب کی تحویل میں ہیں ، شہبازشریف سے اہل خانہ کی ملاقات کیلیے ہفتے کا دن رکھا گیاہے۔