سیلیکٹرز بھی سوچتے ہوں گے کیا مصیبت گلے پڑگئی!۔فائل فوٹو
سیلیکٹرز بھی سوچتے ہوں گے کیا مصیبت گلے پڑگئی!۔فائل فوٹو

مریم نوازکو پشاورجلسہ گاہ میں دادی کے انتقال کی اطلاع دیدی گئی

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نوازکو پشاور میں جلسہ گاہ میں دادی کے انتقال کی اطلاع دیدی گئی۔

نجی ٹی وی کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائدنوازشریف اور صدرشہبازشریف کی والدہ لندن میں انتقال کر گئی ہیں،مسلم لیگ ن کے رہنما عطاتارڑنے ایک ٹوئٹ کے ذریعے شمیم اخترکے انتقال کی خبرشیئرکی۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز پشاور میں پی ڈی ایم کے جلسے میں شریک ہیں،مریم نواز کو جلسہ گاہ میں دادی کے انتقال کی اطلاع دی گئی۔یاد رہے کہ شمیم اختر لندن میں بیٹے نوازشریف کے ساتھ مقیم تھیں ۔