شہباز شریف اور ان کے اہل خانہ کے خلاف منی لانڈرنگ کیس پر سماعت ہوئی۔فائل فوٹو
شہباز شریف اور ان کے اہل خانہ کے خلاف منی لانڈرنگ کیس پر سماعت ہوئی۔فائل فوٹو

شہبازشریف اورحمزہ شہبازکو اطلاع دیدی گئی

شہبازشریف اور حمزہ شہباز کوبیگم شمیم اخترکے انتقال کی اطلاع دیدی گئی ،مسلم لیگ ن کی جانب سے لیگی رہنماﺅں کی پیرول پر رہائی کیلیے درخواست دائرکی جائے گی اورامکان ظاہرکیا جارہاہے کہ شہبازشریف اور حمزہ شہباز کوآج پیرول میں رہائی مل جائے گی ۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنماﺅں شہباز شریف او رحمزہ شہباز کو بیگم شمیم اختر کے انتقال کی اطلاع دیدی گئی، دونوں رہنما منی لانڈرنگ کیس میں کوٹ لکھپت جیل میں قیدہیں،مسلم لیگ ن کی جانب سے لیگی رہنماﺅں کی پیرول پر رہائی کیلئے درخواست دائر کی جائے گی اور امکان ظاہر کیا جارہاہے کہ شہبازشریف اور حمزہ شہباز کوآج پیرول میں رہائی مل جائے گی ۔

یاد رہے کہ نوازشریف اور شہبازشریف کی والدہ لندن میں انتقال کرگئی ہیں،شمیم اختر کی عمر90 سال تھی اوروہ کافی عرصے سے علیل تھیں ،شمیم اختربیٹے نوازشریف کے ساتھ لندن میں مقیم تھیں،مسلم لیگ ن کے رہنما عطاتارڑ نے اپنے ٹوئٹ میں شمیم اختر کے انتقال کی اطلاع دی ہے۔