دہشت گرد صفی اللہ کا تعلق میر علی سے تھا،آئی ایس پی آر۔فائل فوٹو
دہشت گرد صفی اللہ کا تعلق میر علی سے تھا،آئی ایس پی آر۔فائل فوٹو

شمالی وزیرستان۔ فورسزکے آپریشن کے دوران 4 دہشت گرد ہلاک

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسزکے آپریشن کے دوران 4 دہشت گرد ہلاک جبکہ ایک جوان شہید ہواور2زخمی ہو گئے۔

آئی ایس پی آرکے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے سپین وام میں انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پرگزشتہ رات دریائے کیٹوک کے قریب دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانے پرکارروائی کی۔ دہشتگردوں نے خود کو فورسزکے گھیرے میں پاکر فائرنگ شروع کردی۔ فائرنگ کے تبادلے میں وہاں موجود چاروں دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آرکے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کا ایک جوان شہید جبکہ 2 اہلکار زخمی بھی ہوئے، شہید جوان صدام کی عمر27 سال اورکرک کا رہائشی ہے۔ علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔