فائل فوٹو
فائل فوٹو

 حکومت پنجاب کا پی ڈی ایم کو جلسوں کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ

حکومت پنجاب کی جانب سے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کو جلسوں کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

کورونا کی بگڑتی صورتحال کو مدِ نظر رکھتے ہوئے حکومت پنجاب نے پی ڈی ایم کے لاہور اور ملتان کے جلسوں کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔حکومت پنجاب کے مطابق تحریری اجازت کے بغیر جلسے کرنے پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔

خیال رہے کہ پی ڈی ایم آج حکومت کی جانب سے اجازت نہ ملنے کے باوجود پشاور میں جلسہ کر رہی ہے۔پشاور میں جلسہ منسوخ نہ کرنے پر وزیراعظم عمران خان اور وفاقی وزراءسمیت حکومتی اراکین نے پی ڈی ایم پر کڑی تنقید بھی کی ہے۔