مسلم لیگ ن کی جانب سے بیگم شمیم اختر کے انتقال پر شہبازشریف اور حمزہ کی پیرول پر رہائی کیلیے درخواست جمع کرا دی۔
نجی ٹی وی کے مطابق شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی پیرول پررہائی کیلیے درخواست ن لیگ کے رہنماعطا اللہ تارڑنے ڈپٹی کمشنرکو جمع کرائی۔
درخواست میں کہاگیاہے کہ شہبازشریف کووالدہ کی آخری رسومات میں شرکت کیلیے رہاکیاجائے، درخواست میں 2 ہفتے کیلیے پیرول پررہائی کی استدعا کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز نواز شریف اور شہبازشریف کی والدہ لندن میں انتقال کرگئی ہیں،ان کی تدفین جاتی امرا میں کی جائے گی ، نوازشریف عدالتوں سے اشتہاری اوربیرون ملک مقیم ہیں،سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈاراور شہبازشریف کے بیٹے سلمان شہبازاورداماد عمران بھی اشتہاری قراردیے جا چکے ہیں،شہبازشریف اور حمزہ شہباز بھی منی لانڈرنگ کیس کی وجہ سے جیل میں بند ہیں۔