راول پنڈی کے علاقے مندرہ میں 15 سالہ لڑکے سے زیادتی کرنے والے 2 ملزمان گرفتارکوکرلیا گیا۔
ایس ایچ او مندرہ نےاپنی پولیس ٹیم کےہمراہ ذیادتی میں ملوث ملزمان انورخان اور عبدالشکورکو گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کاروائی شروع کردی گئی ہے ۔
ملزمان نے دوران گرفتاری پولیس سے مزاحمت کی جس پرکارروائی عمل میں لاتے ہوئے ملزمان کے خلاف پولیس سے مزاحمت کا مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے۔