وزیراعظم اپنے چیمبر میں ارکان اسمبلی کے مسائل سنیں اور خدشات دور کرینگے، پی ٹی آئی کی ارکان کو اگلے 3 روز اسلام آباد میں موجودگی یقینی بنانے کی ہدایت
وزیراعظم اپنے چیمبر میں ارکان اسمبلی کے مسائل سنیں اور خدشات دور کرینگے، پی ٹی آئی کی ارکان کو اگلے 3 روز اسلام آباد میں موجودگی یقینی بنانے کی ہدایت

وزیراعظم کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلیے مقرر

وزیراعظم عمران خان اور سیکریٹری کابینہ ڈویژن کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلیے مقررکردی گئی،جسٹس عامرفاروق یکم دسمبرکو توہین عدالت کی درخواست کی سماعت کریں گے۔

ایک شہری حافظ احتشام کی طرف سے دائر درخواست پر جسٹس محسن اختر کیانی نے سماعت سے معذرت کرلی تھی جس کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ نے  سماعت کے لیے نیا بینچ تشکیل دے دیا۔

درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ عدالت نے فرانس سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کا معاملہ کابینہ کے سامنے رکھنے کا حکم دیا تھا، لیکن معاملہ کابینہ میں پیش نہ کرنے پر توہین عدالت کی درخواست دائرکی گئی ، فاضل عدالت وزیراعظم اور سیکریٹری کابینہ کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے۔