انتہائی مطلوب بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کا سرغنہ نوید عرف نبن عرف فقیر محمد کوپولیس نے گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی حیدرآباد عدیل حسین چانڈیو صاحب کے احکامات کی روشنی میں ایس ایچ او مارکیٹ انسپیکٹر محمد رئیس خانزادہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بین الضلاعی ڈکیت گینگ کے سرغنہ نوید عرف نبن عرف فقیر محمد کو میرا اسکول کے قریب سے 30 بور بگ ماؤزر بمعہ راؤنڈز سمیت گرفتارکرلیا۔
گرفتار ڈکیت نوید عرف نبن کا تعلق ایک منظم ڈکیت گروہ سے ہے جو گھروں میں ڈکیتی، خواتین سے زیورات چھینے سمیت دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث ہیں، گرفتار ڈکیت نوید عرف نبن حیدرآباد سمیت سندھ کے دیگر کئی اضلاع کو مطلوب تھا جن میں شہداد پور، ٹنڈو آدم, بدین اور جامشورو شامل ہیں۔
گرفتار ڈکیت نوید عرف نبن نے اپنے بیان میں حیدرآباد سمیت سندھ کے دیگراضلاع میں ڈکیتی، لوٹ مار، خواتین سے زیورات چھینے، قتل، غیرقانونی اسلحہ، پولیس مقابلہ سمیت دیگرسنگین وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔
گرفتار ڈکیت نے 2020-10-13 کو تھانہ فورٹ کی حدود ٹریکٹر مارکیٹ قاضی قیوم روڈ پر قائم سلیم ٹریکٹر کارپوریشن کے نام سے شاپ پر دوران ڈکیتی اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ اسلحہ کے زور پر مالک علی سلیم سے 8 لاکھ 50 ہزار روپے کیش چھینے تھے جس کے کرائم نمبر 34/2020 زیر دفعہ 397,34 تعزیرات پاکستان میں ملزم روپوش تھا۔
اس واردات سے 5 ماہ قبل تھانہ فورٹ کی ہی حدود پرانی گوشت مارکیٹ کے قریب سے ڈکیت نوید عرف نبن نے اپنے ساتھی کے ہمراہ گن پوائینٹ پرفرحان نامی شخص کی بیوی سے زیورات چھینے تھے گرفتار ڈکیت کے خلاف حیدرآباد سمیت سندھ کے دیگر اضلاع میں درج 15 سے زائد مقدمات درج ہیں۔