کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے کیے پنجاب حکومت نے دکانیں شام 6 بجے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے دکانیں شام 6 بجے بند کرنے کا یہ فیصلہ کورونا کے ایس او پیزپرعمل نہ ہونے کی وجہ کیا گیا ہے۔
لاہور چیمبر آف کامرس کی جانب سے دکانیں شام 6 بجے بند کرنے کے حکومتی فیصلے کی مخالفت کی گئی ہے۔
لاہور چیمبرکے صدر طارق مصباح کا کہنا ہے کہ دکانیں 6 بجے بند کرنے کے فیصلے سے مارکیٹوں میں رش بڑھے گا، وقت کم نہ کیا جائے، تاجر کورونا ایس او پیزپر100 فیصد عمل کریں گے۔