سرکاری املاک کو آگ لگانے کی خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔فائل فوٹو
سرکاری املاک کو آگ لگانے کی خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔فائل فوٹو

گلگت میں ہنگامے پھوٹ پڑے۔ کئی گاڑیاں اور سرکاری املاک نذرآتش

گلگت بلتستان کے حلقہ 2 میں مبینہ دھاندلی کے خلاف پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے مرکزی شاہراہ ائیرپورٹ روڈ اور دیگر شاہراہوں کو بلاک کرکے مظاہرے  شروع کردیے۔ سڑکوں کی بندش  سے ٹریفک معطل ہوکر رہ گئی ۔

گلگت شہر میں نامعلوم افراد کی جانب سے کئی سرکاری گاڑیوں اور محکمہ جنگلات کے دفترکو لگادی۔نامعلوم افراد کی جانب سے وزیراعلیٰ ہاؤس کے قریب ایک سرکاری گاڑی اور ایئر پورٹ پر قائم محکمہ جنگلات کے دفتر کو آگ لگانے کے بعد  شہر میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

نامععلوم افراد کی جانب سے ایئرپورٹ روڈ پر بھی سرکاری گاڑی کوآگ لگا دی گئی جس کے بعد شہر میں مارکیٹیں بند ہونا شروع ہوگئی ہیں۔

دوسری جانب سرکاری املاک کو آگ لگانے کے بعد فائر بریگیڈ اور ریسکیو عملہ آگ بھجانے  میں مصروف ہے جبکہ  گلگت شہر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے اور مزید فورسز کو شہر میں طلب کرلیا گیا ہے۔

سرکاری املاک کو آگ لگانے کی خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی جس کے بعد شہر کی تمام مارکیٹ بند ہوگئیں۔

دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی  کی جانب سے الیکشن میں مبینہ دھاندلی کے خلاف گلگت شہر میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ پارٹی کارکنوں نے شہر کے مختلف چوراہوں پر ٹائر جلا کر سڑکیں بند کردی ہیں۔

گلگت حلقہ 2 میں مبینہ دھاندلی کے خلاف پیپلز پارٹی  کے کارکنوں نے مرکزی شاہراہ ائیرپورٹ روڈ اور دیگر شاہراہوں کو بلاک کردیا،پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں جاری ہیں۔ سڑکوں کی بندش  سے ٹریفک معطل ہوکررہ گئی  ہے۔

پی پی پی کارکنوں کی جانب سے ائیرپورٹ روڈ، سینما چوک اورکلمہ چوک پر ٹائر جلاکر سڑک کو بلاک کیا گیا۔ پارٹی کارکنوں کا کہنا ہے کہ پر امن احتجاج کرنا ہمارا حق ہے اور احتجاج جاری رکھیں گے۔

ڈی آئی جی وقاص احمد کے مطابق  شر پسندی میں 20 سے 25 افراد ملوث ہیں جن کی جانب سے ریور ویو روڈ اور مختلف مقامات پرپولیس کے مابین جھڑپیں بھی ہوئی ہیں جبکہ کشیدہ صورتحال کے بعد پولیس کی اضافی نفری طلب کرلی گئی ہے۔

دوسری جانب گلگت بلتستان سے پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما سعدیہ دانش نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنرحلقہ 2 سےدھاندلی کےثبوت خود غائب کر رہے ہیں، فرانزک نتائج آنے تک حلقہ دو کا رزلٹ جاری نہیں ہوگا۔

سعدیہ دانش نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر، پی ٹی آئی کے ایک کارکن کا کردار ادا کر رہےہیں، چیف الیکشن کمشنر کے رویئے سے گلگت بلتستان میں نقصِ امن کاخدشہ ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت گلگت بلتستان کا الیکشن چوری کرنے کے بعد اب تشدد پراتر آئی ہے۔

اپنے ایک بیان میں مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ لوگ اپنا ووٹ چوری ہونے کے خلاف پر امن احتجاج کر رہے ہیں تو ان پر گولیاں چلائی اور شیلنگ کی جارہی ہے۔

ترجمان بلاول نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر نے فارنزک کروانے سے قبل حلقہ دو کا رزلٹ دے کر معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی امیدوار کو جتوانے کیلئے الیکشن کمیشن کا ریکارڈ تک غائب کردیا گیا، گلگت بلتستان میں حالات خراب ہوئے تو اس کے ذمے دار چیف الیکشن کمشنراوروفاقی حکومت ہوں گی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل گلگت بلتستان اسمبلی کے حالیہ انتخابات میں گلگت شہر کے حلقہ 2 میں مبینہ دھاندلی کے بعد شہر میں حالات کشیدہ ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے الزام لگایا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار کو جتوانے کے لیے دھامندلی کی گئی۔