ایڈمرل فصیح بخاری (دومئی1997 تا2 اکتوبر1999 ) پاک بحریہ کے 14ویں سربراہ بنے۔فائل فوٹو
ایڈمرل فصیح بخاری (دومئی1997 تا2 اکتوبر1999 ) پاک بحریہ کے 14ویں سربراہ بنے۔فائل فوٹو

سابق نیول چیف وسابق چیئرمین نیب فصیح بخاری انتقال کرگئے

سابق نیول چیف ،سابق چیئرمین نیب فصیح بخاری انتقال کرگئے، فصیح بخاری کی نماز جنازہ  کل بعدنماز عصر چک شہزاد مسجد میں ادا کی جائے گی ۔

یاد رہے کہ ایڈمرل فصیح بخاری (دومئی1997 تا2 اکتوبر1999 ) پاک بحریہ کے 14ویں سربراہ بنے ،ایڈمرل فصیح بخاری نے یکم جنوری 1959 کو پاک بحریہ میں کمیشن حاصل کیا۔ 1965 اور1971 اور کارگل کی جنگوں میں حصہ لیا۔

10نومبر 1994 کو پاکستان بحریہ کے چیف آف اسٹاف بنے اور2 اکتوبر1999 کو جنرل پرویز مشرف کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی بنائے جانے پرقبل از وقت ریٹائرمنٹ لے لی۔ اکتوبر2011 میں انہیں قومی احتساب بیورو (نیب) کا چیئرمین مقررکردیا گیا۔

انہیں ان کی خدمات کے اعتراف کے طور پر نشان امتیاز (ملٹری)، ہلال امتیاز (ملٹری)، ستارہ امتیاز (ملٹری) اور ستارہ بسالت کے اعزازت عطا ہوئے ہیں۔