دہشت گرد نے تھانے میں گھس کر فائرنگ کی۔فائل فوٹو
دہشت گرد نے تھانے میں گھس کر فائرنگ کی۔فائل فوٹو

لاہور.سی ٹی ڈی تھانے پر حملہ ناکام، دہشتگرد ہلاک

لاہور میں سی ٹی ڈی پولیس اسٹیشن برکی روڈ پر خود کش حملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی، جوابی کارروائی میں دہشتگرد ہلاک ہو گیا۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گرد نے تھانے میں گھس کر فائرنگ کی تاہم سیکیورٹی اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے دہشت گرد موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد کے قبضے سے 2 ہینڈ گرینیڈ، ایک خودکش جیکٹ اورپستول بھی  برآمد ہوا ، بم ڈسپوزل ٹیم موقع پر پہنچ گئی، علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

سی سی پی او لاہورعمر شیخ کا کہنا ہے کہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مشکوک افراد اورلاوارث اشیا پرکڑی نظر رکھی جائے اور شہری مشکوک سرگرمی اورافراد کی فوری اطلاع 15 پر دیں۔