‏نواز شریف کے پاکستان آنے پرکوئی قدغن نہیں۔ شبلی فراز

وہ تشریف لائیں اور مرحومہ بیگم شمیم اخترکے جنازے میں شرکت فرماکر ثواب دارین حاصل کریں۔

               
November 24, 2020 · اہم خبریں, قومی
ایک ماحول بنایا جا رہا ہے کہ الیکشن کمیشن سنجیدہ ہی نہیں ۔فائل فوٹو

ایک ماحول بنایا جا رہا ہے کہ الیکشن کمیشن سنجیدہ ہی نہیں ۔فائل فوٹو

 وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فرازکا کہنا ہے کہ ‏نواز شریف اوران کے صاحبزادوں حسن، حسین کے پاکستان آنے پر کوئی قدغن نہیں۔

وفاقی وزیراطلاعات  شبلی فرازکا کہنا ہے کہ ‏نواز شریف ان کے سمدھی اسحاق ڈاراور صاحبزادوں حسن، حسین کے پاکستان آنے پر کوئی قدغن نہیں، وہ تشریف لائیں اور مرحومہ بیگم شمیم اخترکے جنازے میں شرکت فرماکر ثواب دارین حاصل کریں، ریاستی جبر کا پراپیگنڈہ دانستہ اس معاملے میں سیاست کرنا ہے، آپ کسے بے وقوف بنا رہے ہیں۔