ہائیرایجوکیشن کا دو سالہ ڈگری پروگرام ختم کرنے کا اعلان

2018 کے بعد تمام دوسالہ ڈگریاں غیر قانونی قرار دیدی گئیں ۔

               
November 24, 2020 · اہم خبریں, قومی
چیئرمین ایچ ای سی کی تعیناتی 2سال اورممبران کی 4 سال کیلیے ہوگی۔فائل فوٹو

چیئرمین ایچ ای سی کی تعیناتی 2سال اورممبران کی 4 سال کیلیے ہوگی۔فائل فوٹو

ہائیرایجوکیشن کمیشن نے دو سالہ ڈگری پروگرام ختم کرنے کا اعلان کر دیاہے،2018 کے بعد تمام دوسالہ ڈگریاں غیر قانونی قرار دیدی گئی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق ایچ ای سی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیاہے کہ کسی بھی کالج سے بی اے ، بی کام اور بی ایس سی ڈگری نہیں ملے گی ،2018 میں پابندی کے باوجود غیر قانونی پروگرام کا اجراتشویشناک ہے، یونیورسٹیاں فوری طورپرایسے پروگرامز میں داخلے بند کردیں ۔