جیکب آباد میں پی ٹی آئی کے سینئر ممبر شریف خان بلیدی کو قتل کر دیا گیا۔ مقتول کی لاش اسپتال منتقل کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رکن شریف خان بلیدی کو نامعلوم افراد نے قتل کر دیا۔مقتول کو نامعلوم افراد نے سول لائن تھانے کی حدود میں نشانہ بنایا۔ اور فرار ہو گئے۔
مرحوم پی ٹی آئی کے سابق مرکزی نائب صدر تھے۔ شہر کی پولیس نے بتایا کہ قتل کی وجوہات کا پتہ لگانے اور حملہ آوروں کی شناخت کے لئے تفتیش جاری ہے تاکہ انہیں جرم کا مقدمہ درج کیا جاسکے۔ دوسری جانب وفاقی وزیر علی زیدی نے شریف خان بلیدی کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے قاتلوں کو جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں علی زیدی نے لکھا کہ میں جیکب آباد میں پی ٹی آئی کے سینئر ممبر شریف خان بلیدی کے قتل کی مذمت کرتا ہوں۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ آئی جی سندھ کو شریف خان بلیدی کے قتل میں ملوث تمام قاتلوں کو فوری طور گرفتار کرکے جلد از جلد انصاف کے کٹہرے میں لانا چاہیے۔