سپریم کورٹ نے آصف زرداری کی ریفرنسزکراچی منتقل کرنے کی سماعت کےلیے منظورکرلی۔
سپریم کورٹ نے سابق صدر اورپیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کی ریفرنسزکراچی منتقل کرنے کی درخواستوں کی سماعت کی۔
جسٹس عمرعطا بندیال نے آصف زرداری کی درخواست پر چیمبر میں سماعت کی۔عدالت عظمیٰ نے نیب ریفرنسز کراچی منتقل کرنے کی درخواستوں پر رجسٹرارآفس کے اعتراضات کالعدم قرار دیتے ہوئے سابق صدر آصف زرداری کی درخواست سماعت کےلیے منظورکرلی۔
عدالت نے حکم دیا کہ درخواست 2 ہفتوں کے اندرکھلی عدالت میں سماعت کےلیے مقررکی جائے۔واضح رہے کہ سابق صدر آصف زرداری کی جانب سپریم کورٹ سے 4 نیب ریفرنسزکو کراچی منتقل کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔