شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی پیرول پر رہائی کا معاملہ شمیم بیگم مرحومہ کی میت کی واپسی سے مشروط کردیا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق میت کی واپسی کی کنفرمیشن پر ہی شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی پیرول پر رہائی ہوسکے گی۔
اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی میاں محمد شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو پیرول پر رہائی کیسے ممکن ہو گی. میت کی واپسی کی کنفرمیشن سے قبل ہی شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو پیرول پر رہاکیاجائے گا۔
با خبر ذرائع کے مطابق شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو پیرول پر رہائی ن لیگ کی درخواست کے عین مطابق نہیں ملے گی۔
مرحومہ بیگم شمیم اختر کی میت پہنچنے سے قبل ہی میاں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو پیرول پر رہائی دی جائے گی برٹش ایر ویزکے ذریعے مرحومہ بیگم شمیم اخترکی میت کو لانے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہے ۔
مرحومہ بیگم شمیم اختر کی میت بدھ کی رات یا پھرجمعرات کو بھینجے کی تیاریاں مکمل کی جا رہی ہیں میت کی وطن واپسی کےلیےفلائٹ کے لئے ڈاکیومینٹس مکمل کر کے جمع کروا دیئے ہے ۔
مسلم لیگ ن کے باخبر ذرائع کے مطابق مرحومہ بیگم شمیم اختر کے بیٹے اورپنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر میاں محمد شہباز شریف ائیر پورٹ سے میت وصول کریں گے۔ذرائع کے مطابق ائیرپورٹ پر مریم نواز ، حمزہ شہباز سمیت دوسرے قائدین بھی ہمراہ موجود ہوں گےائیرپورٹ سے مرحومہ کی میت کو براہ راست رنگ روڈ جاتی امراء لایا جائے گا۔