محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے محکمہ اوقاف کے ماتحت آنے والے سندھ بھر میں موجود مزاروں اور درگاہوں کو 31 جنوری تک بند رکھنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔
محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے احکامات جاری کئے گئے ہیں کہ کرونا وائرس کے پھیلائو کے سبب درگاہوں اور مزارات میں ہونے والی محفلیں اور پروگرامز کو 31 دسمبر تک ملتوی کیا جائے ۔
محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے محکمہ اوقاف کے ملازمین کودرگاہوں اور مزاروں میں اپنے فرائض انجام دینے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں ۔جبکہ حاضرین اور عام افراد کا داخلہ درگاہوں اور مزارات پر بند رہیگا ۔