پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کرونا ٹیسٹ رزلٹ مثبت نہیں آیا، اس حوالے سے نشر کی جانے والی خبریں بے بنیاد ہیں۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے سیاسی مشیر جمیل احمد سومرو کا کرونا ٹیسٹ کا رزلٹ مثبت آیا ہے۔
جس کے بعد چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے خود کو آئسولیٹ کرلیا ہے اور اپنے کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ آنے کے منتظر ہیں۔
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو ذرداری نے اپنے پولیٹیکل سیکریٹری جمیل سومروکے کرونا وائرس کی تصدیق کے بعد اپنے آپ کو آئیسولیٹ کرلیا ہے۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے پولٹیکل سیکریٹری ، جمیل سومرو کا کرونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے ۔
جبکہ ذرائع کے مطابق ڈاکٹر قیوم سومرو بھی کرونا میں مبتلا ھو گئےہیں اس حوالے سے بلاول بھٹو ذرداری کے تمام اسٹاف نے اپنے آپ کو آئسولیٹ کر لیا ہے ۔