بیگم شمیم اختر کی میت جمعہ کو لندن سے پاکستان کے لئے روانہ کی جائے گی۔فائل فوٹو
بیگم شمیم اختر کی میت جمعہ کو لندن سے پاکستان کے لئے روانہ کی جائے گی۔فائل فوٹو

نواز شریف کی والدہ کی میت ہفتے کی صبح لاہور پہنچے گی

مسلم لیگ(ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب  نے کہاہے کہ نوازشریف کی والدہ مرحومہ بیگم شمیم اخترکے جسد خاکی، کی جمعرات کو لندن سے روانگی کے انتظامات مکمل ہوجائیں گے،مرحومہ کاجسد خاکی ہفتے کی صبح لاہور پہنچے گا۔

منگل کو اپنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نوازشریف کی والدہ مرحومہ کے جسد خاکی، کی جمعرات کو لندن سے روانگی کے انتظامات مکمل ہوجائیں گے۔انہوں نے کہاکہ مرحومہ بیگم شمیم اختر کی میت جمعہ کو لندن سے پاکستان کے لئے روانہ کی جائے گی۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ مرحومہ کاجسد خاکی ہفتے کی صبح لاہور پہنچے گا۔

مرحومہ بیگم شمیم اختر کی تجہیز وتکفین کے لئے انتظامات شروع کردیے گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ نماز جنازہ کے وقت اور مقام کا اعلان جلد کیا جائے گا۔