ڈی جی آئی ایس پی آرکے مطابق پاک فوج میں اعلیٰ سطح پرترقیاں ہوئی ہیں۔فائل فوٹو
ڈی جی آئی ایس پی آرکے مطابق پاک فوج میں اعلیٰ سطح پرترقیاں ہوئی ہیں۔فائل فوٹو

پاک فوج کے6 میجر جنرل کی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی

پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلے کردیے گئے ،لیفٹیننٹ جنرل آصف غفورکو آئی جی کمیونی کیشن اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی تعینات کردیاگیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آرکے مطابق پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلے کردیے گئے،ملٹری سیکریٹری لیفٹیننٹ جنرل محمدعبدالعزیزکورکمانڈرلاہورتعینات کردیے گئے،لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کورکمانڈرکراچی ،لیفٹیننٹ جنرل خالدضیاکورکمانڈربہاولپورتعینات کردیے گئے.

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل سرفرازعلی کو کورکمانڈرسدرن کمانڈکوئٹہ تعینات کردیاگیا،لیفٹیننٹ جنرل محمدوسیم اشرف کور کمانڈرملتان مقررکردیئے گئے جبکہ لیفٹیننٹ جنرل محمدعلی کو کمانڈرآرمی اسٹریٹجک فورس تعینات کیاگیا ہے۔

اس سے قبل پاک فوج کے 6 میجر جنرل کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پرترقی دیدی گئی،ترقی پانے والوں میں سابق ڈی جی آئی ایس پی آرآصف غفور شامل ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آرکے مطابق پاک فوج میں اعلیٰ سطح پرترقیاں ہوئی ہیں،6 میجرجنرل کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پرترقی دی گئی ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ترقی پانے والوں میں میجرجنرل اخترنواز میجر جنرل سردار حسن اظہرحیات،میجرجنرل آصف غفور،میجرجنرل سلمان فیاض غنی اور میجر جنرل محمد علی شامل ہیں۔