کشمور میں زیادتی کے ملزمان گرفتارکرنے والے سندھ پولیس کے بہادرافسر محمد بخش کا تبادلہ کردیا گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) محمد بخش کا تبادلہ کشمورسے کراچی کردیا گیا ہے اوراس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق محمد بخش کا تبادلہ کراچی کے پولیس ٹریننگ سینٹرمیں کیا گیا ہے جہاں اب وہ پولیس اہلکاروں کو تربیت دیں گے۔
واضح ر ہے کہ محمدبخش نے زیادتی کے ملزمان کی گرفتاری کے لیے اپنی بیٹی کی جان خطرے میں ڈالی تھی جس پر پولیس افسرکو سندھ پولیس اور سندھ حکومت نے شاندارخراج تحسین پیش کیا اور پولیس افسر کے اعزاز میں تقاریب کا انعقاد کرکے انعامات سے نوازا گیا تھا۔