نیب کےوکیل نے ضمانت کی مخالفت کی تھی۔فائل فوٹو
نیب کےوکیل نے ضمانت کی مخالفت کی تھی۔فائل فوٹو

آشیانہ ہاﺅسنگ اسکینڈل کے مرکزی ملزم احد چیمہ کی ضمانت منطور

سپریم کورٹ نے آشیانہ ہاﺅسنگ اسکینڈل کے مرکزی ملزم احد چیمہ اور شریک ملزم شاہد شفیق کی ضمانت منظورکرلی۔

نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ میں آشیانہ ہاﺅسنگ اسکینڈل کے مرکزی ملزم احد چیمہ اور شریک ملزم شاہد شفیق کی ضمانتوں کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

وکیل نیب نے کہاکہ احد چیمہ آشیانہ کیس میں مرکزی ملزم ہے،مرکزی ملزم کو ضمانت نہ دی جائے،جسٹس سردارطارق مسعود نے کہاکہ کیا یہ ہارڈشپ کا کیس نہیں بنتا،وکیل احد چیمہ نے کہاکہ دو سال 9 ماہ سے ملزم جیل میں ہے ،اتنی تاخیرپرضمانت قانونی ہوجاتی ہے۔

جسٹس سردار طارق مسعود نے کہاکہ ان حالات میں ہارڈشپ کی بنیاد پرملزم کو ضمانت کیوں نہ دیں،عدالت نے احد چیمہ اور شاہد شفیق کی درخواست ضمانت منظورکرلی۔

احد چیمہ کو ضمانت کے باوجود رہائی نہیں مل سکے گی کیونکہ سابق ڈی جی ایل ڈی اے آمدن سے زائد اثاثہ کیس میں بھی زیرحراست ہیں۔