وزیراعظم سے وزیراعلیٰ پنجاب نے ملاقات کی ہے جس میں عثمان بزدار نے صوبے کے انتظامی اور سیاسی امورپرعمران خان کو بریف کیا۔
وزیراعظم عمران خان کو عثمان بزدارنے عوامی ریلیف کے اقدامات پر بریفنگ دی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے روزگاراسکیم، میڈیسن کارڈ، باہمت بزرگ پروگرام، سہولت بازاروں میں سستی اشیا کی فراہمی سے بھی آگاہ کیا۔
عمران خان نے ہدایت کی کہ ناجائز منافع خوروں کیخلاف اقدامات کیے جائیں، عوامی ریلیف کے منصوبوں میں تیزی لائی جائے، پنجاب کے مختلف اداروں کی کارکردگی قابل تعریف ہے۔