وزیراطلاعات شبلی فرازنے کہا ہے کہ کورونا معاملے پراسپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی تاہم اجلاس میں اپوزیشن کا کوئی رہنما شریک نہیں ہوا، اپوزیشن کورونا جیسے معاملے پر سیاست نہ کرے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ پاکستان نے کورونا کے پہلی لہرپرکامیابی سے قابو پایا،دوسری لہرکے اعدادوشمار صورتحال کی سنگینی واضح کرتے ہیں۔
پارلیمانی کمیٹی اجلاس میں اپوزیشن نے شرکت نہ کرکے سیاست کی۔ اپوزیشن تعاون کرے تا کہ قومی ایشوز پر معاملات مشاورت سے آگے بڑھیں، حکومت کورونا جیسے سنجیدہ معاملے پریک طرفہ فیصلے نہیں کرنا چاہتی۔
واضح رہے کہ اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصرکی زیرصدارت پارلیمانی کمیٹی برائے کورونا کا آج اجلاس ہوا جس میں اپوزیشن کا کوئی نمائندہ شریک نہ ہوا۔ اسد قیصر کا کہنا تھا کہ اپوزیشن سے خود رابطہ کیا اور اجلاس میں شرکت کی دعوت دی تھی۔