وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے شہبازشریف او رحمزہ شہباز کی پیرول پر رہائی کی منظوری دیدی ،پیرول پر رہائی27 نومبر دوپہر 2بجے ہو گی۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے شہبازشریف اور حمزہ شہباز کی پیرول پر رہائی کی منظوری دیدی،وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کابینہ کی سفارشات پر بھیجی گئی سمری کی منظور ی دی۔
ذرائع کاکہناہے کہ شہبازشریف اور حمزہ شہباز کی پانچ روزکیلیے پیرول پر رہائی کی منظوری دی گئی،ذرائع محکمہ داخلہ پنجاب کاکہناہے کہ پیرول پررہائی27 نومبر دوپہر 2 بجے ہوگی۔