منی لانڈرنگ کیس میں احتساب عدالت نے نصرت شہباز، بیٹے سلیمان شہبازکواشتہاری قراردےدیا ، عدالت نے شہبازشریف کی بیٹی رابعہ عمران اورداماد ہارون یوسف کو بھی اشتہاری قراردے دیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق احتساب عدالت میں شہبازشریف خاندان کیخلاف منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت ہوئی،جج احتساب عدالت نے کہاہے کہ 30 دن مکمل ہو گئے ملزمان عدالت میں پیش نہیں ہوئے ،تمام ملزمان کو بذریعہ اشتہار بھی طلب کیاگیالیکن پیش نہیں ہوئے ،احتساب عدالت کے جج نے غیرحاضر ملزمان کو اشتہاری ڈکلیئرکردیا۔
احتساب عدالت نے نصرت شہباز، بیٹے سلیمان شہبازکواشتہاری قراردے دیا،عدالت نے شہبازشریف کی بیٹی رابعہ عمران اور داماد ہارون یوسف کو بھی اشتہاری قراردے دیا۔