پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔ بلاول بھٹو نے کورونا ٹیسٹ پازیٹوآنے کی تصدیق کردی۔
I have tested positive for #COVIDー19 & am self isolating with mild symptoms. I‘ll continue working from home & will be addressing PPP foundation day via video link. Wear a mask everyone, see you on the other side IA 🙏
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) November 26, 2020
پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ٹویٹ میں بتایا کہ ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا، خود کو قرنطینہ کرلیا۔
بلاول بھٹو زرداری نے بتایا کہ وہ 30 نومبر کو پیپلزپارٹی کے یوم تاسیس کی مناسبت سے ہونے والے ملتان کے جلسے سے ویڈیو لنک پر خطاب کریں گے اوراپنی سیاسی سرگرمیاں گھر سے جاری رکھیں گے۔ بلاول بھٹو نے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ کورونا سے محفوظ رہنے کے لیے ماسک پہنیں۔