زلزلہ کی گہرائی زیرزمین 23 کلومیٹر اورمرکز اٹک سے 28 کلومیٹر جنوب میں تھا۔فائل فوٹو
زلزلہ کی گہرائی زیرزمین 23 کلومیٹر اورمرکز اٹک سے 28 کلومیٹر جنوب میں تھا۔فائل فوٹو

سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے، لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا تاہم فوری طورپرکسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

ریکٹر اسکیل کے مطابق زلزلے کی شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی گہرائی 40 کلومیٹر تھی، مرکز پاک افغانستان کا سرحدی علاقہ تھا۔