راولپنڈی ۔تھانہ جاتلی کے علاقہ میں 5 ماہ قبل اپنے ہی 2 کمسن بیٹوں اورایک بیٹی کو قتل کرنے والے سفاک باپ کو جرم ثابت ہونے پرمعززعدالت کی طرف سے 3 مرتبہ سزائے موت کا فیصلہ سنا دیا گیا۔
عدالت نے ملزم نور محمد کو سات سال قید اور30ہزار روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی ،عدم ادائیگی جرمانہ پر ملزم کو مزید6 ماہ قید کی سزا بھگتنا ہوگی۔
واضع رہے kکہ مجرم نور محمد نے پانچ ماہ قبل 9 سالہ عثمان،6 سالہ حماد اور4 سالہ علیشہ کو آہنی صندوق میں بند کرکے موت کی نیند سلا دیا تھا۔