(پی ٹی آئی) کے سید امجد علی گلگت بلتستان اسمبلی کے نئے اسپیکر اور نظیر احمد ایڈووکیٹ ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوگئے
(پی ٹی آئی) کے سید امجد علی گلگت بلتستان اسمبلی کے نئے اسپیکر اور نظیر احمد ایڈووکیٹ ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوگئے

سید امجدعلی گلگت بلتستان اسمبلی کے نئے اسپیکر اور نظیر احمد ایڈووکیٹ ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوگئے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سید امجد گلگت بلتستان اسمبلی کے نئے اسپیکر اور نظیر احمد ایڈووکیٹ ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوگئے۔ اسپیکر نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے انتخاب کے لیے کل صبح اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔

گلگت بلتستان اسمبلی کے نئے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے لیے آج اسمبلی کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔ قواعد و ضوابط کے تحت پہلے مرحلے میں اسپیکر کے چناؤ کے لیے ہونے والے انتخاب میں اسمبلی کے 33 میں سے 32 ارکان نے پولنگ میں حصہ لیا۔

2 حلقوں سے منتخب ہونے والے پی پی پی کے امجد حسین ایڈووکیٹ ایک ووٹ کاسٹ کرسکے۔ نتیجے کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار سید امجد علی 18 ووٹ لے کر جی بی اسمبلی کے اسپیکر منتخب ہوگئے۔ ان کے 4 ووٹ مسترد ہوئے۔متحدہ اپوزیشن کے امیدوار غلام محمد 8 ووٹ لے سکے، ان کے 2 ووٹ مسترد ہوئے۔

فدا محمد نوشاد ا سپیکر کا حلف لینے کے بعد اپنے فرائض سے سبکدوش ہو گئے۔ جس کے بعد نومنتخب اسپیکر سید امجد علی کی نگرانی میں ہونے والے انتخاب کے دوسرے مرحلے میں پاکستان تحریک انصاف کے نظیر احمد ایڈووکیٹ 22 ووٹ حاصل کرکے جی بی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوگئے۔
متحدہ اپوزیشن کے امیدوار رحمت خالق نے 9 ووٹ حاصل کیے۔ اسپیکر سید امجد علی نے اسمبلی کا اجلاس کل صبح 11 بجے تک کے لیے ملتوی کردیا۔ جس میں گلگت بلتستان کے نئے وزیر اعلیٰ کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔