شہباز شریف اور ان کے اہل خانہ کے خلاف منی لانڈرنگ کیس پر سماعت ہوئی۔فائل فوٹو
شہباز شریف اور ان کے اہل خانہ کے خلاف منی لانڈرنگ کیس پر سماعت ہوئی۔فائل فوٹو

شہباز شریف اورحمزہ شہبازکو5روز کیلیے پیرول پررہا کردیا گیا

مسلم لیگ ن کے رہنما شہباز شریف اور حمزہ شہبازکو 5 روزکیلیے پیرول پررہا کردیا گیا،انہیں لینے کیلیے گاڑیاں کوٹ لکھپت جیل پہنچ گئیں۔

پنجاب حکومت نے شہباز شریف اور حمزہ شہبازکی پیرول پر رہائی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔محکمہ داخلہ کا کہناہے کہ آج دوپہر ڈھائی بجے سے یکم دسمبر دوپہر2 بجے تک پیرول پر رہائی کا وقت مقرر کیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے گزشتہ روز شریف برادران کی والدہ بیگم شمیم اختر کے انتقال کے باعث اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی پیرول پررہائی کی منظوری دی تھی جس کا نوٹیفکیشن آج جاری کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق شہبازشریف اور حمزہ شہبازکی 5 روز کے لیے پیرول پر رہائی کی منظوری دی گئی ہے۔محکمہ داخلہ کا کہناہے کہ آج دوپہر ڈھائی بجے سے یکم دسمبر دوپہر 2 بجے تک پیرول پر رہائی کا وقت مقرر کیا گیا ہے۔

محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی پیرول پر رہائی آج سے یکم دسمبر تک ہوگی۔ پنجاب حکومت نے پاکستان پریزن رولز 1978 کے سیکشن 545 بی کے تحت رہائی کی اجازت دی۔

اس ضمن میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو انسانی ہمدردی کے ناطے پرول پر رہا کیا جارہا ہے۔

پیرول پر رہائی کے بعد شہباز شریف اور حمزہ شہباز ماڈل ٹاؤن یا جاتی امرا جائیں گے۔بیگم شمیم اخترکی نماز جنازہ کل بروز ہفتہ شریف میڈیکل سٹی رائیونڈ میں ظہرکی نمازکے بعد ادا کی جائے گی۔