کلفٹن کے علاقے مبینہ پولیس مقابلے میں 5 رکنی سرائیکی گینگ کے مارے جانے کا معاملہ مشکوک ہونے لگا۔
مقابلے میں ہلاک ہونے والا ایک شخص تحریک انصاف کی ڈپٹی سیکریٹری وومن ونگ لیلیٰ پروین کا ڈرائیور نکلا،عباس پانچ سال سے میرا ڈرائیور تھا،جس گھرمیں ڈکیتی کا واقعہ دکھایا گیا وہ بھی میری رہائشگاہ ہے،ڈاکوؤں کے زیراستعمال دکھائی گئی گاڑی میرے شوہرکی ہے۔
پولیس کے مطابق گاڑی کرائم ریکارڈ میں بھی مکمل کلئیر ہے۔ یہ گاڑی میاں مقصود احمد ساجد کے نام پر رجسٹرڈ ہے۔