پنجاب کے وزیرِ جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ اب کوئی بھی قیدی براہِ راست مجھے فون کر سکےگا۔ پنجاب کے وزیرِ جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے جیل کے معاملات بہتر کرنے کے لیے سرپرائز دورے کیے ہیں۔
فیاض چوہان کا بغیر اطلاع ڈسٹرکٹ جیل گجرات کا دورہ کیا، اس حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ جیل خانہ پنجاب جات فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ جیل میں اسیروں کو فون پر5 نمبرز سے بات کرنے کی اجازت ہوتی ہے، جبکہ چھٹا نمبر میرا ہو گا۔
انہوں نے بتایا کہ میرے نمبرپرجیل میں بند قیدی اپنی شکایات کر سکیں گے۔ فیاض چوہان کا کہنا ہے کہ ہم جیلوں میں قیدیوں کواچھے معیار کا کھانا اور ناشتہ دینے کی پالیسی بھی لا رہے ہیں۔