پی ڈی ایم نے اپنا اگلا جلسہ ملتان میں 30 نومبرکو کرے گی اس حوالے سے فردوس عاشق اعوان نے اپوزیشن کو خبردارکرتے ہوئے کہا کہ ” ریاست کی رٹ کو چیلنج نہ کریں ورنہ تیل والا ڈنڈا آپ کا استقبال کرے گا۔“
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا کہناتھا کہ ”جلسے میں صرف قانون کی حکمرانی ہو گی، آپ نے قانون کی تھوڑی سی جھلک ملتان میں دیکھی ہے ، آپ قانون کو چیلنج نہ کریں ، ریاست کی رٹ کو چیلنج نہ کریں ، ہم چاہتے ہیں کہ آپ ذمہ دار بنیں ،ہمیں اچھا نہیں لگے گا کہ تیل والا ڈنڈا آپ کا استقبال کرے ، ہمیں خوشی نہیں ہو گی لیکن عوام کی جان کو بچانے کیلیے حکومت ہر سطح پر قانون کی حکمرانی کو یقینی بنائے گی۔“
فردوس عاشق اعوان کے بیان پر ن لیگ کے مصدق ملک نے نجی ٹی وی موقف دیتے ہوئے کہا تھا کہ ” چند دن پہلے فردوس عاشق اعوان نے ایک جلسہ کیا تھا اس دن ڈنڈا کہاں تھا تیل والا ، اس دن قانون کہاں گیا ، انہوں نے اس وقت جتنی باتیں کی ہیں وہ مختصر بتاتا ہوں اگر ہم جلسے کریں تو گلگت میں کورونا نہیں پھیلتا لیکن جیسے ہی الیکشن جیت جائیں یا جتوا دیئے جائیں اس کے فوری بعد کورونا پھیلنا شروع ہو جاتاہے ۔