لندن میں نوازشریف کی والدہ کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

بیگم شمیم اختر کی نماز جنازہ لندن کے ریجنٹ پارک مسجد میں ادا کی گئی۔

               
November 27, 2020 · اہم خبریں, قومی
نماز جنازہ میں نوازشریف ، سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار ، سابق وزیر عابد شیر علی ، حسین نواز و دیگر افراد شریک ہوئے ۔فائل فوٹو

نماز جنازہ میں نوازشریف ، سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار ، سابق وزیر عابد شیر علی ، حسین نواز و دیگر افراد شریک ہوئے ۔فائل فوٹو

لندن میں نوازشریف کی والدہ محترمہ بیگم شمیم اخترکی نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے جس کے بعد نوازشریف روانہ ہوگئے ۔

ق نوازشریف کی والدہ محترمہ بیگم شمیم اختر کی نماز جنازہ لندن کے ریجنٹ پارک مسجد میں ادا کی گئی جس میں نوازشریف ، سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار ، سابق وزیر عابد شیر علی ، حسین نواز ، اسحاق ڈار کے بیٹے علی ڈار اور دیگر افراد شریک ہوئے ۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بیگم شمیم اختر کے جنازہ میں شرکت کیلئے 30 افراد کو ہی اجازت دی گئی تھی ، بیگم شمیم اختر کا جسد خاکی کل شام تک لاہورپہنچے گا ۔شہبازشریف اور حمزہ شہباز شریف کی پے رول پر رہائی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیاہے ۔