ایس او پیزکی خلاف ورزی۔کوئٹہ میں کوالٹی سویٹس کو سیل کر دیا گیا
کوالٹی سویٹس کو ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سیل کر دیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر
November 27, 2020 · قومی
ایس او پیز کی پاسداری نہ کرنے کے خلاف کارروائی کی گئی۔فائل فوٹو
کوئٹہ میں کرونا وائرس سے بچاؤ کی ایس او پیزکی پاسداری نہ کرنے پر کوالٹی سویٹس کو سیل کر دیا گیا۔
اسسٹنٹ کمشنر صدر عمیرہ بلوچ نے کوئٹہ میں کرونا وائرس کی دوسری لہر کے خطرے کے پیش نظر ایس او پیز کی پاسداری نہ کرنے کے خلاف کارروائی کی۔
اسسٹنٹ کمشنرکے مطابق کارروائی کے دوران کوالٹی سویٹس کو ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سیل کر دیا گیا۔
اسسٹنٹ کمشنر صدر عمیرہ بلوچ کے مطابق کرونا وائرس کی دوسری لہر بہت خطرناک ہے لہٰذا عوام ایس او پیز کی پاسداری یقینی بنائے۔