بیرسٹر خالد خورشید حالیہ انتخابات میں استور کے حلقہ ایل اے 13 سے قانون ساز اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے ہیں۔
بیرسٹر خالد خورشید حالیہ انتخابات میں استور کے حلقہ ایل اے 13 سے قانون ساز اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے ہیں۔

وزیراعظم نےگلگلت بلتستان کی وزارت اعلیٰ کےلیےنام فائنل کرليا۔

وزیراعظم عمران خان نے گگلت بلتستان کی وزارت اعلیٰ کے لیے بیرسٹر خالد خورشید کانام فائنل کرليا۔

بیرسٹر خالد خورشید حالیہ انتخابات میں استور کے حلقہ ایل اے 13 سے قانون ساز اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے ہیں۔ جعمہ کو تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی نے ایک ہفتے کے دوران تیسری مرتبہ وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی۔ بعد ازاں سیف اللہ نیازی نے بیرسٹر خالد خورشید کے نام کی منظوری دیدی۔

گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات 15 نومبر کو ہوئے جس میں تحریک انصاف نے زیادہ نشستیں حاصل کیں مگر حکومت سازی کیلئے درکار سادہ اکثریت حاصل کرنے میں ناکام رہی۔ بعد ازاں 6 آزاد امیدواروں نے وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور اور سیف اللہ خان نیازی سے ملاقاتیں کرکے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی۔

گزشتہ روز نو منتخب اسمبلی نے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب کیا جبکہ وزارت اعلیٰ کیلئے ووٹنگ جلد ہوگی۔ اپوزیشن جماعتوں نے تاحال اپنے امیدوار کا اعلان نہیں کیا۔